ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے جے رام اور سائنا

ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے جے رام اور سائنا

Thu, 19 Jan 2017 19:57:25  SO Admin   S.O. News Service

کولالمپور،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے معروف کھلاڑی سائنا نہوال نے جمعرات کو ملائیشیا ماسٹرز گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔وہیں مرد سنگلز میں اجے جے رام بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کی ٹاپ سینئر سائنا نے انڈونیشیا کی حنا رامادنی کو 42منٹ تک چلے مقابلے میں 21-17، 21-12سے شکست دی۔وہیں چھٹی ترجیحی جے رام نے چینی تائی پے کے سییہ سیان یی کو 21-12، 15-21، 21-15سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں سائنا انڈونیشیا کی فتریانی سے بھڑیں گی۔جے رام کے سامنے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے انتھونی سنسکا چیلنج ہوگا۔مخلوط ڈبلز میں مخ اتری اور جوالہ گٹا کی جوڑی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ہندوستانی جوڑی کو انڈونیشیا کی ٹونٹووی احمد اور گلوریا امانیویلے کی جوڑی نے 30منٹ تک چلے مقابلے میں 21-18، 21-10 سے شکست دی۔اس زمرے میں یوگیندر کرشنن اور پرجکتا ساونت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہندوستانی جوڑی کو سنگاپور کی یونگ کی ٹیری ہی اور وی ہان ٹان کی جوڑی نے 21-17، 21-17 سے شکست دی۔مرد جوڈبلزمیں بھی ہندوستان کا دن اچھا نہیں رہا۔ارجن ایمار اور رام چندر شلوک کی جوڑی کو ہانگ کانگ کی لاء چیینک برف اور لی چن ہی کی جوڑی نے شکست دی۔


 


Share: